علاقائی خبریں
اوکاڑہ امن کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز اینڈ یونینز کانفرنس 5جون کو ہوگی
ا وکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ امن کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز اینڈ یونینز کانفرنس 5جون کو ہوگی،کانفر نس میں اوکاڑہ شہر کی تمام سیاسی جماعتوں اور یونینز کے نمائندئے شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اور امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظراوکاڑہ امن کونسل کے زیر اہتمام مورخہ 5جون 2024بروز بدھ کو شام 5بجے سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں آل پارٹیز اینڈ یونینز کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں شہر کے بڑھتے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ کانفر نس میں شہر میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں اور یونیز کے نمائندئے شرکت کریں گے۔#