کرائمز

20 ہزار رشوت/ ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جا ں بحق

سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سیکرٹری آر ٹی اے کے عملہ کی 20 ہزار روپے نہ ملنے پر گاڑی ڈرائیور سے ہتک آمیز رویہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔جس کے ورثا نے قتل قرار دے کر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڑ پر موضع دودہ کے قریب سیکرٹری آر ٹی اے کے عملہ نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران لوڈ گاڑی ڈرائیور محمد اشرف سے 20 ہزار روپے طلب کرتے ہوئے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا تو ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہو گئی جس کو ورثا نے قتل قرار دیتے ہوئے تھانہ لکسیاں میں اندراج مقدمہ قتل کی درخواست دائر کر دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ غریب محنت کش کی جب نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button