پولیٹیکل اینڈ کرنٹ افئیرز

قید تنہائی اور ڈیتھ سیل کا جھوٹ پکڑا گیا (تحریر :افتخار یوسفزئی )

بھارت میں مودی کی شکست سے ثابت ہوا کہ کوئی بھی پارٹی محض بھاشن مفروضوں مذہب کی اڑ اور تعصب کی بنیاد پر مسلسل کامیابی حاصل نہیں کر سکتی پاکستان میں اٹھ فروری کو ہونے والے الیکشنز میں ووٹوں کا جو تناسب ایک پارٹی کے دعوے کے مطابق ان کے حق میں گیا وہ محض وقتی غصے کا ابال تھا اور اس کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات میں ثابت ہوا کہ حکومتیں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے اور عمل درامد کر کے ہی اپنی جڑیں مضبوط کر سکتی ہیں

اٹھ فروری کو ایک مخصوص پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے والے بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے جس پارٹی کو ووٹ دیے اس کا سیاسی معاشی ریاستی بیانیہ کیا ہے 2013 سے لے کے تاحال خیبر پختون خوا میں اقتدار اس پارٹی کے پاس ہے اور صوبہ کم و بیش 1300 ارب روپے کا مقروض ہو چکا ہے اور اگر اس پارٹی کے پیروکاروں سے ان کی پرفارمنس کے بارے میں پوچھا جائے تو کاٹنے کو دوڑتے ہیں قید تنہائی اور ڈیتھ سیل کے جھوٹ پکڑے جانے کے بعد عوام کو یہ بات سمجھ میں انا شروع ہو گئی ہے کہ یہ پارٹی محض ایک مخصوص ایجنڈا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار رکھنا ہے پر عمل پیرا ہے

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی اپنے کردار سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ریاست اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ائی پی پیز کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے فی الفور کینسل کر دیے جائیں اور ان کو دی جانے والی رقم کو پاکستان میں 10 ڈیمز کی تعمیر اور بالخصوص کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اغاز کر دیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button