کرائمز

ڈی پی او اوکاڑہ کی کھلی کچہری ، مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گوگیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے شہریوں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تھانہ گوگیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر اجمل سعید، سرکل کے ایس ایچ اوز ، تفتیشی آفیسرز اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام پولیس افسران کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا اوکاڑہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button