کرائمز
اوکاڑہ موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم، 2 خواتین شدید زخمی
اوکاڑہ(نامہ نگار ) اوکاڑہ موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم۔ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ املی موتی سٹاپ پرتیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین45 سالہ زبیدہ بی بی اور40 سالہ فرزانہ شدید زخمی ہو گئیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے ضروری کاروائی شروع کردی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوےزخمیوں کو مقامہ ہسپتال منتقل کر دیا۔#