کرائمز

ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو چھ افرادکو بے سروسامان کر گئے

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)ڈکیتی کی پانچ مختلف وارداتوں میں ڈاکو چھ افرادسے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرارہوگئے،بتایا گیا ہے کہ شریف پورہ کے عثمان اور اسکے دوست سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل اور موبائل فونز چھین کر فرارہو گئے،دوسری واردات میں ماڑی ٹھاکراں کے قریب دو مسلح ڈاکوکھنگوڑہ کے ریحان سے ایک لاکھ بیس ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر فرارہو گئے،تیسری واردات میں سالار کے قریب دومسلح ڈاکو شیخوپورہ بیدار کے عامر شہزاد سے تئیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے،چوتھی واردات میں غلہ منڈی میں دومسلح ڈاکو تتلے عالی کے فطاہر سے پینتیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے جبکہ پانچویں واردات میں فوڈ سٹریٹ پر دومسلح ڈاکو مسلم گنج کے مجاہد سے پچاس ہزارروپے،موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین کرفرار ہوگئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button