کرائمز
مختلف وارداتوں میں چور موٹر سائیکلیں اور بجلی کا ٹرانسفارمرچوری
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)چوری کی مختلف وارداتوں میں چور موٹر سائیکلیں اور بجلی کا ٹرانسفارمرچوری کرکے لے گئے،بتایا گیا ہے کہ پاک ٹاؤن کا نصیر احمد گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،دوسری واردات میں نہر اپرچناب کنارے رانا ہمایوں کے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے جبکہ تیسری واردات میں درویش پورہ کے عرفان کی موٹر سائیکل بھی گھر کے باہر سے چوری ہوگئی،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔