ریلوے پولیس نے گھر سے بھاگے 25 بچے والدین سے ملوا دیئے
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ریلویز پولیس نے ہفتہ وار فلاحی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ترجمان کے مطابق 07سے 13اکتوبر تک 25گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچے/بچیاں ورثا کے حوالے کئے، 54مسافروں کو تقریباً 4لاکھ 73ہزار مالیت کا گمشدہ سامان واپس کیا گیا، معمر افراد اور زخمیوں سمیت 464مسافروں کو وہیل چیئر اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہفتہ وار فلاحی کارروائی میں راولپنڈی ڈو یژن کارکردگی کے حساب سے ہمیشہ کی طرح نمایاں رہی۔ راولپنڈی ڈو یژن نے 13 مسافروں کو تقریباً 1لاکھ 88ہزار کا گمشدہ سامان واپس کیا،، پشاور ڈ یژن نے 1، راولپنڈی 9، لاہور 2، ملتان 1، سکھر 4اور کراچی ڈو یژن نے 8بچوں /بچیوں کو ورثا کے حوالے کیا، گمشدہ سامان اور دیگر امداد کی صورت میں پشاور ڈ ویژن نے 91، راولپنڈی 123، لاہور 82، ملتان 38جبکہ سکھر 39، کوئٹہ 6 اور کراچی ڈو یژن نے 139 مسافروں کی معاونت کی۔