کرائمز

ٹیکسلا :منشیات فروش کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری

ٹیکسلا (قاسم منیر )تھانہ ٹیکسلا کے مشہور منشیات(2کلو چرس) CNSA-(1)3c کے مقدمہ نمبر 1777/2023میں نامزد ملزم ثاقب خان ولد عبد القیوم سکنہ ایبٹ آباد کو باعزت بری کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق ملزم ثاقب خان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں شفیق الحسنین سب انسپکٹر کی مدعیت میں 9c جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر 1777 درج کروا کے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل کروا رکھاتھا۔جبکہ تفتیش پر شھباز احمدNiU/SI مامور تھے ۔ملزم پر 2کلو چرس قبضہ میں رکھ کر فروخت کرنے کا مقامی پولیس نے الزام لگا کر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل کروا رکھا تھا ملزم ثاقب خان کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم( طالش بدر ایڈووکیٹ، خواجہ رشید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سحرش چغتائی ایڈوکیٹ اور ماہین فاطمہ ایڈوکیٹ) کر رہے تھے۔ جب کے ملزم کا ٹرائل باسط علیم ایڈیشنل سیشن جج ۔ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ استغاثہ کی شہادتیں مکمل ہونے پر ملزم کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ لاوارث چرس ملزم پر پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر از خود ڈال کر جھوٹا وقوعہ بنایا۔جس کو استغاثہ ٹرائل میں ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اور مبینہ منشیات کا کسی طور پر ملزم سے کوئی تعلق ثابت نہ ھو سکا اور نہ ھی منشیات کی safe Custody ثابت ھو سکی۔جس سے استغاثہ کاکیا مشکوک تصور ہوتا ھے اوراعلیٰ عدالتی نظائر پیش کیے۔اور ملزم کی بریت پر ٹھوس دلائل پیش کیے۔جس پر امروز طاھرمحمودراجہ ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے باسط علیم ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا نے ملزم ثاقب خان کو باعزت بری کرنے کا حکم صادر کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button