کرائمز

شاہجہاں اکبر اور علی عابد کی پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان آمد

گوجر خان (ضیا رشید )پرنسپل شاہجہان اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں سماجی اور سیاسی شعور بیدار کرنا، صحت مند ذہن اور نیک رجحانات کو پروان چڑھانا، اور عوامی مشکلات و مسائل کی آئینہ داری کرنا صحافت کا بنیادی فریضہ ہے۔ جس کے لیے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں اور مثبت رہا ہے وہ گزشتہ روز صحافیوں میں پنجاب کالج گوجر خان کی طرف سے ہیلمٹس تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے تقریب سے ڈی ایس پی موٹروے گوجر خان علی عابد نے کہا کہ تعلیمی ادارے۔ میڈیا باہمی تعاون کے ساتھ روڈ سیفٹی مہم کے حوالہ سے موٹروے پولیس کا ساتھ دیں جس کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے ۔ اپنے اور دوسروں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے جہاں موٹروے پولیس قانون پر عمل کرانے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے وہاں پر شہریوں کی اخلاقی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج گوجرخان کی طرف سے ہیلمٹس تقسیم کیے گئے جو کہ خوش ائند ہے اور یہ اگاہی مہم کا ایک اہم جزو ہے انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز اپنے انفرادی کردار سے اجتماعی کاز کو تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکے صدر پوٹھوہار پریس کلب ملک جاوید اقبال نے کہا کہ پنجاب کالج گوجرخان جہاں علم کی روشنیاں بکھیر رہا ہے وہاں وہ معاشرتی ترقی کے لیے بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ ہیلمٹس کی تقسیم کرنا اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس کا کریڈٹ شاہجہاں اکبر کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے پلیٹ فارم سے یقین دہانی کراتے ہیں کہ روڈ سیفٹی کے حوالہ سے میڈیا کے ساتھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کلب راجہ عمر لطیف نے کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب میں شاہجان اکبر پرنسپل پنجاب کالج اور موٹروے پولیس ڈی ایس پی علی عابد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو عہدے داران کو مبارکباد دینے کے لئے تشریف لائے جبکہ ہیلمٹس تقسیم کیے گئے جس پر ان کے مشکور ہیں راجہ عمر لطیف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ موٹروے پولیس اور پنجاب کالج کے ساتھ باہمی روابط رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button