علاقائی خبریں

پریس کلب حبیب آباد/شجر کاری مہم کا شاندار آغاز

حبیب آباد (رائے ریاست علی) پریس کلب حبیب آباد کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا شاندار آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا مقصد نہ صرف یومِ آزادی کی خوشی منانا تھا بلکہ ماحولیاتی بہتری کے لیے عملی قدم اٹھانا بھی تھا اس مہم میں پریس کلب کے ممبران کے ساتھ ساتھ موٹر وے پولیس، پنجاب پولیس، وکلاء برادری، تاجر برادری، صحافی برادری، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، اساتذہ کرام، طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے مختلف مقامات پر پودے لگائے اور وطن عزیز کی سرسبز و شاداب ترقی کی دعا کی۔ اس موقع پر ممبرانِ پریس کلب کا کہنا تھا کہ آزادی کی حقیقی روح اسی وقت اجاگر ہو سکتی ہے جب ہم اپنے ملک کو بہتر، صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ شجر کاری کے اس اقدام کو شہریوں نے خوب سراہا اور اسے ایک مثبت قومی اقدام قرار دیا۔ مہم کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button