ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالہ کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار
بورے والا (نزاکت علی چوہان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالہ مہر قیصر منظور کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مختلف کاروائیوں میں تین ملزمان گرفتار 2 منشات فروش اور 1 ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم شامل پابند سلاسل تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالہ مہر قیصر منظور نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش پرویز عرف مہدی والد مہدی خان قوم راجپوت سکنہ مجاہد کالونی بوریوالہ کو گرفتار کر کے1400 گرام چرس برامد کر لی عبدالجبار ولد عبدالغفور قوم راجپوت سکنہ معصوم شاہ کالونی بوریوالہ کو گرفتار کر تے ہوئے 60 لیٹر شراب برامد کر لی اسد اقبال ولد محمد اقبال قوم بھٹی سکنہ او بلاک بوریوالہ کو گرفتار کر 30بور پسٹل برامد کر کے قانونی کاروائی کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر لیے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالہ مہر قیصر منظور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نے بلا تفریق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں ایسے عناصر کی عوام الناس نشاندہی کریں بروقت کاروائی ہوگی..