تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی ، 11کلو 160گرام چرس اور 06کلو200گرام افیون برآمد
تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی ، 11کلو 160گرام چرس اور 06کلو200گرام افیون برآمد
گوجرانوالہ (کرائمز پوائنٹ) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سٹی غیور احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر عمران نسیم و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث دوکس ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے گیارہ کلو ایک سو ساٹھ گرام چرس اور چھ کلو دو سو گرام افیون برآمد کر لی۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سلیم خان اور محمد بلال شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی اور انکشافات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرسی پی او نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر عمران نسیم اور اُنکی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔