کرائمز

ایسٹ کراچی ، ملزمان کے قبضے سے 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد

ایسٹ/ کراچی (کرائمز پوائنٹ ) تھانہ جمشید کواٹرز پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ جہانگیر روڈ نمبر 02 انکوائری آفس کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ علینہ راجپر ،گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KKR-1827 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس پی جمشید ڈویژن ،گرفتار ملزمان میں یاسین ولد شاہد اور عبدالرحمٰن ولد محمد ہارون شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ ،گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں،ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button