کرائمز

شجاع آباد :مہنگی روٹی فراہمی پر ہوٹلوں کو بھاری جرمانے عائد

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )ضلعی انتظامیہ نے سستی روٹی کی فراہمی کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہر کے مخلتف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے مہنگی روٹی فراہم کرنے والے 2 ہوٹلوں کو بھاری جرمانے عائد کیے وسیم حامد سندھو نے قریشی تکہ شاپ تندور پر اپنی نگرانی میں روٹی کا وزن کرایا اور جرمانہ عائد کیا انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی کے وزن اور معیار بہتر کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے 100 گرام وزنی روٹی کا نرخ 13 روپے مقرر کیا گیا ہے تمام ہوٹلوں اور تندور مالکان کو سستی روٹی کا نرخ نامہ واضح مقامات پر لگانے کی ہدایت کی انہوں مزید کہا کہ پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد ہے خلاف ورزی پر تاجروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ڈپٹی کمشنر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button