کرائمز
درندے شخص نے اپنی حقیقی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
بورےوالا(حکیم شمعون نذیر )درندے شخص نے اپنی حقیقی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالامقدمہ درج تفصیلات کے مطابق معاشرتی اقدار اور رشتوں کا تقدس دن بدن دفن ہونے لگا.ایسے ہی رشتوں کو روندنے اور سفاکیت کی انتہا کرنے والے درندے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.شرمناک واقعہ عزیز آباد میں پیش آیا جہاں پر درندے نے اپنی حقیقی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ 9 سالہ بچی کو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ثبوت مٹانے کے لیے تمام شواہد کو دھو ڈالا اور بچی کو دھمکانا شروع کر دیا.ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کی ماں نے مقدمہ درج کروایا تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس مصروف تفتیش ہے