وہاڑی :تھانہ لڈن میں ٹاؤٹ مافیا کا راج، سائلین لٹنے لگے
وہاڑی(حکیم شمعون نذیر ) تھانہ لڈن میں ٹاؤٹ مافیا کا راج،ایس ایچ او تھانہ لڈن نے آئی جی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، فرنٹ ڈیسک پر پر ایس ایچ کی مرضی کے بغیر درخواست وصول نہیں کی جاتی ایف آئی آر درج کرنے کے بھی ریٹ مقرر تھانہ کے درجنوں چکر کاٹنے کے بعد سائلین ٹاؤٹوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبورتفصیل کے مطابق ایک طرف تو آئی جی پنجاب نے انصاف آپ کی دہلیز پر ویثرن کے مطابق مظلوم کو ایف آئی آر سائل کی دہلیز پر پہنچانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں وہیں اس کے برعکس وہاڑی کے تھانہ لڈن میں ٹاؤٹ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے ایس ایچ تھانہ لڈن راۓ ساجد نے تھانہ میں دلاور نامی ٹاؤٹ رکھا ہوا ہے جو خود کو ایس ایچ کارشتہ دار ظاہر کرکے منشیات فروشوں اور مجرموں سے نہ صرف مک مکا کرتا ہے بلکہ جھوٹے مقدمات کے اندراج کے لیے ایس ایچ لڈن راۓ ساجد کا فرنٹ مین بن کر بھاری رشوت بھی وصول کرتا ہے زرائع کے مطابق تھانہ لڈن میں عام سائل کی فرنٹ ڈیسک پر درخواست ہی وصول نہیں کی جاتی سائل تھانہ کے درجنوں چکر لگانے کے بعد بالاآخر ٹاؤٹ مافیا کے سے رابطہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے مزید یہ کہ ایس ایچ اوتھانہ لڈن راۓ ساجد ایک سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی تھانہ میں تعینات ہے اور مقامی کریمنلز کے ساتھ مل کر اپنا مضبوط نیٹ ورک بنا چکا ہے اگر کوئی سائل اس کے خلاف کسی فورم پر شکایت کرے تو موصوف اپنے کسی ٹاؤٹ کی مدعیت میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے اس سائل کو پابند سلاسل کردیتا ہے اور پھر اس کی رہائی کے عوض بھاری رقم وصول کی جاتی ہے تھانہ لڈن میں ایس ایچ او راۓ ساجد کی لوٹ مار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر اہل علاقہ اور سول سوسائٹی نے آئی جی پنجاب آر پی او ملتان سے نوٹس لے کر ایس ایچ تھانہ لڈن کے خلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے زرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لڈن کے زرائع آمدن اور تعیناتی سے قبل اس کے اثاثہ جات اور ایف بی آر ریٹرن میں درج اثاثہ جات کی ڈیٹیل کو چیک کیا جائے تو اس کی لوٹ مار اور کرپشن سامنے آ جائے گی اس بابت جب ایس ایچ تھانہ لڈن راۓ ساجد سے موقف لیا گیا تو اس نے اپنا موقف دیتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا