علاقائی خبریں

انسانیت کی خدمت ہی بروز حشر نجات کا ذریعہ بنے گی: ضیا رشید قریشی

گوجرخان( تحصیل رپورٹر) روشنی ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے گوجرخان کے لوگوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 بچوں اور 100 خواتین کا فری چیک اپ ہوا اور فری میڈیسن دی گئیں ۔کیمپ میں میل و فی میل ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا پوٹھوہار پریس کلب کے سابقہ صدر خان لیاقت سابقہ جنرل سیکرٹری زرین خان اور سابقہ سینئر نائب صدر راجہ عمر لطیف ۔کاشف نوشاہی ۔ڈاکٹر وقار بٹ ۔قدیر قریشی ڈاکٹر حسن اور مختلف سماجی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا اور رضاکاروں کے احسن انتظامات کو دیکھ کر روشنی ویلفئیر فاونڈیشن کی عوام کیلئے خدمات کو سراہا ۔صدر روشنی فاونڈیشن ضیا رشید قریشی اور ڈاکٹر جواد نے آنے والے مہمانوں کو کیمپ کے اغراض و مقاصد سے آگاہی دی اور کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی بروز حشر ذریعہ نجات بنے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button