علاقائی خبریں
احمد خان بھچر کی نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد خان بھچر کی نااہلی کے خلاف درخواست کافیصلہ سنا دیا۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ جسٹس خالد اسحاق نے 10صفات پر مشتمل فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزار سزا یافتہ اور اشتہاری ہے۔عدالتی فصلے کے مطابق جب تک درخواست گزار گرفتاری نہیں دیتا، درخواست کی پذیرائی نہیں کی جاسکتی۔ درخواست گزار پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کرے۔