کرائمز

کامونکے :شہری لٹتے رہے پولیس خاموش تماشائی ،علاقہ میں خوف وہراس

کامونکے(عبدالجبارانصاری سے) چوری کی مختلف وارداتوں میں چورلاکھوں کی نقدی،لاکھوں کے زیورات،موٹرسائیکل اوردیگر سامان چوری کرکے لے گئے، بتایا گیا ہے کہ محلہ دمدمہ کے اکمل کے گھر سے نامعلوم چور ایک لاکھ باسٹھ ہزارروپے اور دو تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے،دوسری واردات میں حبیب پورہ کے ناصر،جاوید اور عثمان کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی موٹریں چوری کرکے لے گئے،تیسری واردات میں قلعہ نوہد سنگھ کا نوید گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،چوتھی واردات میں موضع ٹھٹھہ گلاب سنگھ کے غلام رسول کے کھیتوں سے نامعلوم چوربجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے جبکہ پانچویں واردات میں وکیل خان روڈپر واقعہ مدثر کے کوارٹر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور بیس ہزارروپے اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button