کرائمز

موٹرسائیکلیوں اور ٹرکوں میں تصادم۔6 افراد شدید زخمی

اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری سے) اوکاڑہ 3 مختلف مقامات پر موٹرسائیکلیوں اور ٹرکوں میں تصادم۔6 افراد شدید زخمی ہو گئے ہسپتال منتقل کر دئیے گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق رینالہ خورد بائی پاس پر 2 تیز رفتار موٹٹر سائیکلوں میں تصادم کے نثیجے میں 54سالہ ظفر اقبال۔50 سالہ عبدالسالک شدید زخمی ہوگئے دوسراحادثہ لالوپور کے قریب بھی 2 تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2 افراد 50سالہ رمضان اور 55 سالہ محمد نواز شدید زخمی ہو گئے۔ تیسرا حادثہ اوکاڑہ بائی پاس پر دو تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر اپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد 53 سالہ عبدالحمید اور35 سالہ اکرم شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثادت پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہےجہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button