ڈسکہ : سبزیاں کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر نے لگیں
ڈسکہ(عشرت انصاری)عید قربان قریب آتے ہی سبز مصا لحہ جا ت پیاز، آلو، ادرک، لہسن سمیت کئی سبزیاں کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر نے لگیں، چکن کی قیمت میں 46روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عید قربان قریب آتے ہی پیاز، الو سمیت کئی سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔سبزی مارکیٹ کے اعداد وشمار کے مطابق پیاز کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو تک پہنچ گیا، مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 55 روپے فی کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ 75 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 100 روپے کلو تک آلو بیچا جا رہا ہے، لہسن کا سرکاری نرخ 350 جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، ادرک کا سرکاری نرخ 675 جبکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔علاوہ ازیں بند گوبھی 50اور پھول گوبھی 150 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، لیموں کا سرکاری نرخ 400 جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے کلو بیچا جارہا ہے اسی طرح برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 484 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے جبکہ پرچون ریٹ 334روپے فی کلو جاری کر دیا گیا۔فارمی انڈے 2روپے فی درجن مہنگے ہو نے کے بعد 239 روپے فی درجن مقرر کر دیے گئے۔ انڈوں کی پیٹی 7050 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔