کرائمز

ڈسکہ و گردو نواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت بند نہ ہوسکی

ڈسکہ(سفیان علی) مقامی انتظامیہ کی سستی ،لاپرواہی ڈسکہ و گردو نواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت بند نہ ہوسکی ،سرکاری قیمت پر خرید نا خواب بن گیا، مضر صحت دودھ سے بیماریاں پھیلنے لگیںتفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں کیمیکل ملے مضر صحت دوودھ کی خریدو فروخت جاری ہے انتظامیہ کیمیکل ملے دودھ کی فروخت بند نہ کراسکی ،اور سرکاری نرخ ناموں کے مطابق دودھ خریدنا شہریوں کیلئے خواب بن گیا، اس مضر صحت کیمیکل ملے دودھ کو پینے سے بڑے بوڑھے اور خاص طور پر شیر خوار بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ڈسکہ کی انتظامیہ سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈسکہ اور گردو نواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا سلسلہ بند نہ ہو ا۔ڈسکہ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے اپیل کی ہے کہ کیمیکل ملے دودھ کی فروخت بند کرائی جائے اور سر کاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button