علاقائی خبریں

پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے:علی اسجد ملہی

ڈسکہ (سفیان علی) تحریک انصاف کے رہنما وٹکٹ ہولڈر این اے 73 علی اسجد ملہی نے کہا کہ پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے انکے خلاف پراپیگنڈہ کر نے والے عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کر سکتے۔بے بنیاد مقدمات میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹنے والے قومی ہیرو کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی سازشیں کرنے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے پارٹی پلیٹ فارم سے جاری تحفظ آئین کی تحریک کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بھر پور پذیرائی حاصل ہونا اس کا واضح ثبوت ہے پارٹی قیادت اور کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں ملک جلد حقیقی جمہوریت کا گہوارہ بنے گا اور پی ٹی آئی اپنا دھاندلی سے چھینا گیا مینڈیٹ واپس حاصل کر کے حکومت تشکیل دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میںچچا، اور پنجاب میں بھتیجی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، تحریک انصاف کے دور میں بجلی فی یونٹ 16 روپے تھی ظالم حکمرانوں کے سامنے صرف ایک شخص کھڑا ہے اور وہ ہے قیدی نمبر 804 ،عمران خان اپنے نظریئے پر قائم ہیں،بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی بحالی ہو ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی اس ملک کے لیے لڑرہے ہیں عمران خان جلد جیل سے باہر آئیں گے اور لٹیروں سے عوام کی جان چھڑائیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرتا ہوں لیکن ملک سے زیادتی کر نیوالوں سے صلح نہیں ہو سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button