علاقائی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دور رس نتائج کا حامل قرار پایا :آصف باجوہ

ڈسکہ(سفیان علی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دور رس نتائج کا حامل قرار پایا وزیر اعظم کے دورہ میں پاکستانی چینی کمپنیوں میں 32 مفاہمتی سمجھوتے طے پائے اور ان پر دستخط ہوئے ان ایم او یوز میں آئی سی ٹی، الیکٹرانکس و گھریلو آلات، ٹیکسٹائلز، چمڑا جفت سازی، ادویہ سازی، آٹو موبائل، زرعی شعبے شامل ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے برنس کا نفر نس سے پر تاثیر خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ قرض نہیں کاروبار اور ترقی کے لئے آیا ہوں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کئے جائیں ماضی پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ پاک چین تعلقات کا آغاز 1962 میں ہوا یہ دوستی کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ یہ ہمالیہ کی طرح بلند اور لازوال ہے اگر ہم پاکستان کی صنعتی اور دفاعی ترقی پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں چین کا بڑا کردار ہے شاہراہ ریشم کی تعمیر، چشمہ ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر، کوسٹل ہائی وے کی تعمیری سی پیک جیسے بڑے منصوبے پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی مسلسل محنت رنگ لائی ہے، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی، بیروزگاری اور مہنگائی خاتمہ اور سرمایہ کاری لانا ہے، انتشاری ٹولے کا ایجنڈا ملک میں افرا تفری پھیلانا اور اداروں کے خلاف پرو پیگنڈا کر نا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button