علاقائی خبریں
جی سی یو نے ریڈیو پاکستان لاہور کے ملی نغموں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
لاہور ( آئی این پی) ریڈیو پاکستان لاہور کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام ”میری پہچان پاکستان“میں ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے شرکت کی۔جی سی یو کے نائب صدر غلام قمبر نے بہترین آواز اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد عمر چوہدری، ایڈوائزر پروفیسر خالد محمود سنجرانی اور پروگرام آفیسر سائرہ طاہر نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔