کرائمز

بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ راولپنڈی ، بچی کے اغوا کی کوشش

راولپنڈی(قاسم منیر )تھانہ روات کی حدود بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ راولپنڈی میں گھر کے سامنے گلی میں کھیلتی بچی کو اغواء کرنے کی کوشش، بچی نے دوڑ کر اپنے گھر میں پناہ لے لی۔ موٹر سائیکل سوار اغواء کار موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ واقعہ 11 جون 2024ء بروز منگل کی رات سوا نو بجے کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کا واقعہ سٹریٹ نمبر 30 سیکٹر سی میں پیش آیا جہاں چند بچیاں کھیل کود میں مصروف تھیں کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ایک بچی کو پکڑنے کی کوشش کی ۔ جس پر تمام بچیاں چیختی چلاتی ہوئی دوڑ پڑیں۔ واردات میں ناکامی پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پولیس کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button