کرائمز

وہاڑی :شہید اسماعیل کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

وہاڑی (حکیم محمد شمعون نذیر)وہاڑی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس ملازم محمد اسماعیل کی نماز جنازہ پولیس اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او وہاڑی منصور امان اور ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد سمیت پولیس افسران و شہروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی مرحوم کے بیٹے کے سر پر دست شفت رکھا انچارج ویلفئیر کو تمام مراعات اور ویلفیئر گرانٹس کے کیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں اس موقع پرمنصور امان ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔شہریوں میں احساس تحفظ پہچانے کی خاطر وہاڑی پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کے فریضے کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے وہاڑی پولیس کا اصل چہرہ اور ہمارے ہیرو ہیں۔یاد رہے گزشہ روز محمد اسماعیل مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے دوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button