علاقائی خبریں

پنجاب سمر گیمز2024 انٹر کلب کراٹے مقابلہ جات کا انعقاد

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام خالد شیر دل جمنیزیم میں پنجاب سمر گیمز2024 انٹر کلب کراٹے مقابلہ جات کا انعقاد۔ دی ماسٹر بائے سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں نے 12گولڈ میڈلز سمیت 36میڈلز اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔تفصیلات کے مطابق کراٹے کی مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں سکولز اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد عارف صدیقی بلیک بیلٹ 4 ڈان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر دی سینٹر آف ایکسی لینس کے انسٹرکٹرز محمد وسیم طارق،نعیم اختر، محمد اکرم، شیر جنگ خان اور محمد بلال بھی موجود تھے۔دی ماسٹرز بائے سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ کے کھلاڑیوں نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 12 گولڈ،12 سلور اور 12 برانز میڈلز اپنے نام کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق اور ڈاکٹر محمد عارف صدیقی نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوان نسل میں کھیلوں کے مثبت رجحان کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہے پنجاب سمر انٹر کلب کراٹے مقابلہ جات میں طلبہ و طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا سکولز اور کالجز کے تمام طالب علموں کو جسمانی کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔علاوہ ازیں سمر گیمز میں ٹیبل ٹینس،ہاکی اور بیڈ منٹن کے مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button