کرائمز

عید کے موقع پر پولیس فورس دن رات چوکسی برقرار رکھے گی :شبیر اعوان

لاہور /مانگا منڈی(آئی این پی ) ایس ایچ او مانگا منڈی شبیر اعوان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عید کے دوران علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور امن کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،شبیر اعوان نے مزید بتایا کہ اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری روک تھام کی جا سکے۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے،ایس ایچ او نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن نمبر پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد سے ہی ہم مل کر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھ سکتے ہیں،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس دن رات چوکسی برقرار رکھے گی اور عید کی خوشیوں کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button