کرائمز

ہماری اولین ترجیح عوام کی حفاظت ہے:ASPعامر شوکت

لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )ایس پی صدر ڈاکٹر غیور خان کی زیرِ قیادت، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک مؤثر کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔اے ایس پی رائےونڈ سرکل کیپٹن ریٹائرڈ عامر شوکت نے کہا کہ”ہماری اولین ترجیح عوام کی حفاظت ہے۔ ہم جرائم پیشہ عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔”مزید برآں، اے ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی غیر معمولی حرکت یا شخص کے بارے میں فوراً پولیس کو مطلع کریں۔رائےونڈ سرکل پولیس عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ علاقے کو جرائم سے پاک رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button