کرائمز

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کا کنٹرول رومز کا دورہ

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے عید الاضحٰی صفائی انتظامات کے سلسلہ میں ڈی سی آفس اور ضلع کونسل کے کنٹرول رومز کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، ڈی سی آفس اور ضلع کونسل کے کنٹرول رومز انچارج بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات کے لیے بہترین کوارڈینیشن کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحٰی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور تعفن سے پاک ماحول مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے تمام امور کی کڑی نگرانی کی جائے، انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے بہترین اقدامات کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلہ میں غفلت اور لا پرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ نے میونسپل کمیٹی میں عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا انہوں نے کنٹرول روم میں آنے والی شکایات کا اندراج رجسٹر میں ریکارڈ بھی چیک کیا انہوں نے ہدایت کی کہ شکایات آنے کے سلسلے میں فوری طور پر میونسپل کمیٹی کا عملہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے. انہوں نے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر مامور عملہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button