کرائمز

میر پور ماتھیلیو :پرانی خونریزی کے عناد پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

میرپور ماتھیلو ( رپورٹ دلبر حسین شر )رانوتی کے نواحی گاؤں میں شر برادری کے دو فریقوں میں پرانی خونریزی کی وجہ سے لڑائی ہو گئی، لڑائی کے دوران تین افراد محب علی شر اور طودہ شر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد فریقین میں کشیدگی بڑھ گئی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی نے دعویٰ کیا ہے کہ گھوٹکی پولیس اور رینجرز مل کر گائوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ رانوتی میں جاری آپریشن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 بدنام زمانہ ڈاکو بہادر شر، محب شر اور طودہ شر مارے گئے ہیں جبکہ 3 ملزمان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا ہے۔ پولیس ایک ڈاکو محب شر کی لاش کو رانوتی تھانے پے لے آئی اور مارے گئے ڈاکو سے اس کے قبضے سے ایک خطرناک ہتھیار، ایک طیارہ شکن بندوق بھی برآمد ہوئی ہے، پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلق اسپتال اوباڑو منتقل گیا ھے پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button