28مئی یوم تکبیر عہد تجدید کا دن ہے؛بابر مونگا،
رائیونڈ (شمشاد بھٹی سے)28مئی یوم تکبیر عہد تجدید کا دن ہے؛بابر مونگا، یومِ تکبیر کے موقع پر وطنِ عزیز کے سائنسدانوں اور اس تاریخی کارنامے میں کردار ادا کرنے والی قومی قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء مرکزی انجمن تاجران صدر کے امیدوار شیخ بابر مونگا اپنے دفتر میں تاجر برادری سے اظہار خیال کر رہے تھے،اس موقع پر حاجی حبیب اللہ خان، ملک اکرم، شوکت خان، ندیم خان نے مشترکہ طور پر کہا کہ یومِ تکبیر ہماری قومی خودمختاری، سیکیورٹی اور ایٹمی صلاحیت کی عظیم علامت ہے، یہ دن ہمیں قومی اتحاد، قربانی اور اس عظیم جرات مند قیادت کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو مضبوط ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا، پاکستان کا ایٹمی قوت بننا صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کے عزم، استقامت اور اتحاد کی فتح ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب پوری قوم نے یک زبان ہو کر اپنی آزادی اور سلامتی کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھایا۔