علاقائی خبریں

بھوآنہ :پاک فوج کے حق میں الائیڈ سکول سے ریلی کا انعقاد

بھوآنہ (تحصیل رپورٹر) پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر قوم کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بھوآنہ کے معروف نجی تعلیمی ادارے پرسنل الائیڈ سکول سے ایک پُرجوش ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ، طلبا، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کی قیادت ایس ایچ او تھانہ سٹی بھوآنہ عدیل شوکت اور ریسکیو 1122 کے اسٹیشن آفیسر محمد ہمایوں نے کی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور دشمن کے خلاف پاک فوج کی بہادری کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button