کرائمز

مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کی شامت / گودام سربمہر

قصور (کرائم رپورٹر ) پیرا فورس نے کوٹ مراد خاں، قصور کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کیے گئے آٹے کے 20 کلو کے 400 تھیلے ، 15 کلو کے 1850 تھیلے اور 10 کلو کے 600 تھیلے برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی بلا تعطل اور بلا تفریق جاری رکھی جائے گی۔ آٹے اور گندم کی سپلائی چین پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی جگہ قلت پیدا نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button