کرائمز

میرپورخاص:بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ، شہری پھٹ پڑے

میرپورخاص:(بیورو چیف محمد احمد کمالی)میرپورخاص اور گردنواح میں عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو بجلی اور گیس سے محروم کرکے سخت اذیت میں مبتلا رکھا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں عیدالاضحیٰ کے تینوں دن نٹ پاڑہ آدم ٹاؤن غریب آباد سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گیس ناپید رہی شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کا گوشت پکانے کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی تواضع کرنے سے محروم رہی جبکہ کچھ علاقوں میں لو پریشر کے باعث خواتین خطرناک پریشر مشین استمعال کرنے پر مجبور رہی میرپورخاص گیس انتظامیہ کا آفس شہر سے باہر ہونے اور شکایتی سینٹر شہر میں نہ ہونے پر صارفین گیس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہواجہاں شہری اذیت کی بات ہوتی ہے واپڈا حسب روایت اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش رہتی ہے اسمعیل شاہ فیڈر ، مہاجر کالونی ، پاک کالونی ، بشیر آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں عید کے تینوں دن 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری رہی علاقہ مکینوں کے مطابق پاک کالونی بشیرآباد حبیب کالونی میں ہر ماہ واپڈا اہلکار ریکوری کرتے ہیں اسکے باوجود ان علاقوں کو ڈیفالٹر قرار دیتے ہوۓ 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے عوامی مطالبے کے مطابق اس بدترین صورتحال کا واپڈا کے اعلی حکام نوٹس لیں ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button