چھتوں پر سفر کرنے اور اوور چارجنگ پر ٹرانسپورٹرز کو جرمانے
اوکاڑہ(وحید انصاری) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ اور گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے اور اوور چارجنگ پر ٹرانسپورٹرز کو جرمانے، انہوں نے ساہیوال بائی پاس پر متعدد گاڑیوں کی چیکنگ کی اور بسوں کی چھتوں پر سوار مسافروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گاڑیوں کے مالکان کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر نواز نے گاڑیوں میں مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بھی 20 ہزار روپے جرمانہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو جان لیوا حادثات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس سلسلہ میں مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا، مسافر حضرات اپنی قیمتی جانو کو مقدم رکھتے ہوئے گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں مسافروں سے اوور چارجنگ پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا#