اوکاڑہ مستحقین کے لیے سلے سلائے سوٹ بطور تحائف پیش کیے گئے
اوکاڑہ ( عبدالوحید انصاری ) صدیق ویلفیر آرگنائزیشن کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر اوکاڑہ کے سفید پوش طبقے اور مستحقین کے لیے سلے سلائے سوٹ بطور تحائف دئیے گئے اس موقع پر ترجمان صدیق ویلفیر آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر سلے ہوئے کپڑوں کی تقسیم کا مقصد مستحقین اور سفید پوش لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے اور ان میں احساس محرومی کو ختم کرنے کا ایک ادنی سا اقدام ہے تاکہ ایسے لوگ بھی احسن طریقے سے عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں انکا مزید کہنا تھا کہ صدیق ویلفیر آرگنائزیشن ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہیمیں اس روایات کو اگے بڑھانا ہے صاحب حثیت لوگ اپنی بساط کے مطابق اپنے محلہ اپنے شہر اپنے گاوں میں بسنے والے بیروزگاروں کو اپنے ہاں ملازمتیں دے کر ان کی مالی مد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو روزگار کے مواقع فراہم کریں بیروزگار کنبے ک کسی فرد کو روزگار فراہم کرنا بھی صدقہ جاریہ ہے ایسے چھوٹے چھوٹے کام الئہ پاک کی خوشنودی کا سبب بنتے ہیں اور ہماری نجات کا زریعہ بھی صدیق ویلفئیر کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ صاحب حثیت لوگوں کو شامل کرنے کی جستجو کر رہے ہیں جس کا مقصد معاشرے میں بسنے والے مستحقین کی زیادہ سے زیادہ مدد کرسکیں #