شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں، عمارہ اطہر
لاہور (آئی این پی )سموگ تدارک مہم/ 22 ہزار گاڑیوں کےخلاف کارروائی،سموگ تدارک مہم؛ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم، ماحول آلودہ کرنے والی 22 ہزار سے زائد گاڑیوں کو دو،دو ہزار کے چالان ٹکٹس جاری، انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 6281 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کرائیں گئیں ،ریت،مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 23 ہزار 672 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری،رات کے وقت آب و ہوا کو گرد آلود کرنے والی 4159 ٹریکٹر ٹرالیوں کو چالان ٹکٹس جاری، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 22 ہزار 423 جبکہ 519 انتہائی خستہ حال گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائے گئےسکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز، 02 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری، سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہےسی ٹی او لاہور کیطرف سموکی وہیکلز کی درستگی کےلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال، شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں، عمارہ اطہر