کرائمز

میاں ذیشان رفیق کا کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے ہمراہ ڈسکہ کا دورہ

ڈسکہ(عشرت انصاری)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ ڈسکہ کا دورہ کیا اور عیدا لضحیٰ کے موقع پر صفائی کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے شہر اقبال اور ضلع بھر میں عید کے موقع پر صفائی کیلئے انتظامات بارے بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنر انورعلی کانجو، بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی جانوروں کی الائشیں اٹھانے سمیت صفائی کے جامع پلان پر عملدرآمد جاری ہے جس کے لئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے پورے طرح فعال ہیں اور ”زیر و ویسٹ”پالیسی کے تحت افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب خود بھی صفائی کے حوالے سے تمام آپریشنز کو مانیٹر کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے سڑکوں گلیوں میں تعفن سے بچاؤ کے لئے صوبہ بھر میں 32لاکھ تھیلے تقسیم کیے گئے ہیں، تمام بڑے شہروں میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جہاں شہری صفائی کے حوالے سے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں، ضلع سیالکوٹ میں ایس ڈبلیو ایم سی کے ہیڈ آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اکٹھی کرنے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں 288 کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں ضلع بھر میں پہلے دو دن کے دوران 5300ٹن الائشیں ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچا ئی گئی ہیں جنہیں محفو ظ طریقے سے ڈمپ بھی کیا گیا ہے سیالکوٹ میں ہیلپ لائن 1139پرموصول ہونے والی تمام شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نویدحیدر شیرازی نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کیلئے تمام وسائل کو موبلائز کیا گیا ہے، صفائی کیلئے آپریشنز تیسرے دن بھی جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button