سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم
ڈسکہ(عشرت انصاری)سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میںشہری لاکھون رو پے نقدی ،موبائل فونز،موٹر سائیکلوں و دیگر سامان سے محروم ،راجہ گھمان کامحمد شہزاداشرف ڈسکہ سے گھر واپس آرہا تھا کہ راجہ گھمان پل کے قریب موٹر سائیکل125پر سوار نامعلوم مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر اس سے ڈیڑھ لاکھ رو پے نقدی ،اے ٹی ایم کارڈ ،شناختی کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس ،ضروری کاغذات چھین لیئے،خرم علی اپنے سسرال میانوالہ بنگلہ جا رہا تھا کہ ڈیرہ کیکر والہ سلہوکے کے قریب ایک نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کے زور پر اس سے 12ہزار رو پے نقدی ،موبائل فون چھین لیا،احسان اللہ بسواری لوڈر رکشہ بمبانوالہ جا رہا تھا کہ ملیانوالہ کے قریب 3نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے9ہزار رو پے اور موبائل فون چھین لیا،کوٹ موکھل کے علی شیر کی موٹر سایکل ARR+22/5375نامعلوم ملزم گھر کے باہر سے چرا کر لے گئے ،جنڈوکے نئی آبادی کے زاہد علی کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھرسے سیف الماری کا تالا توڑ کر 1لاکھ12ہزار رو پے چرا کر لے گئے،بہاری کالونی کے مقبول حسین کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے کمرہ جات کے تالے توڑ کر 6لاکھ رو پے نقدی ،اڑھائی تو لے زیورات چرا کر لے گئے ۔