کرائمز

لڈن :کیمکل سے تیار دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری

وہاڑی/لڈن(نزاکت علی چوہان سے)لڈن اور اس کے گردونواح میں مصنوعی دودھ کی تیاری میں کیمیکل کا استعمال عام ہوگیا لڈن میں 90 پرسنٹ دودھ کیمیکل سے تیار ہونے لگا ہے بچوں کی حالت غیر انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیل کے مطابق لڈن کچی پکی کرم پور روڈ کوٹ پل رتہ ٹبہ غلام شاہ سرعام کیمیکل کے استعمال سے ہزاروں لیٹر دودھ تیار ہونے لگا نہ صرف لڈن کچی پکی کرم پور رتہ ٹبہ میں دودھ کی سپلائی ہو رہی ہے بلکہ باقی بڑے بڑے شہروں میں بھی لاکھوں لیٹر دودھ سپلائی کیا جاتا ہے بعض دودھ کے سنٹر تو ایسے بھی ہیں جہاں ایک لیڑ بھی دودھ بھینس کا نہیں آتا ہاں مگر پوڈر سے تیار کیا ہوا دودھ ہزاروں لیٹر سپلائی ہوتا ہے ذرائع کے مطابق لڈن کے دو بڑے ڈیلر ہیں جو اس وقت دودھ تیار کرنے کا پوڈر سپلائی کر رہے ہیں اور دھڑلے سے کیمیکل سے تیار کیا ہوا دودھ پورے ضلع میں سپلائی ہو رہا ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی اور متعلقہ ادارے جلد ایکشن لے کر بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندہ صفت کو نکیل ڈالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button