کرائمز
کوٹ سلطان: پاسکو سنٹر پہاڑپور پر ایف آئی اے ٹیم کا چھاپہ
کوٹ سلطان(مرید حسین باجوہ ) سب انسپکٹر ایف آئی اے عبدالرزاق نے سول جج شہباز اکرم کے ہمراہ ریڈ کیا،پرچیز انسپکٹر محمد آصف پر رشوت وصولی کا مبینہ الزام، سنٹر پر موجود کاشتکاروں نے مزاحمت کر کے پرچیز انسپکٹر کو ایف آئی اے کی تحویل سے چھڑا کر فرار کرا دیا، کاشتکاروں نے ریڈ کو مبینہ طور پر مقامی با اثر شخصیات کے ایماء پر خود ساختہ اور منصوبہ سازی کا شاخسانہ قرار دے دیا، لیہ کے واحد پاسکو سنٹر پر کاشتکاروں نے باردانہ کی تقسیم کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے فوڈ انسپکٹر پر رشوت وصولی کے الزام کو مبینہ طور پر مسترد کر دیا،: ایف آئی اے ٹیم نے کار سرکار میں مداخلت کی کارروائی کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن سے رجوع کر لیا۔