میرے دفتر کے دروازے ہما وقت کھلے ہیں: ڈاکٹر غیور احمد خاں
لاہور (بیورورپورٹ )آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ،کھلی کچہری میں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے عوام کے مسائل کو سنا اور موقع پر حل احکامات جاری کیے ،شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہما وقت کھلے ہیں ، ایس پی صدر ،کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے ،تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی ، عزت و احترام سے پیش آئیں ،عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گے،کھلی کچہری میں پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون اور درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ،انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں