کرائمز

شجاع آباد نوجوان نسل شیشہ نوشی کی لعنت کا شکار ہونے لگی

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں نوجوان نسل شیشہ نوشی کی لعنت کا شکار ہونے لگی ۔شیشہ اور اس کے فلیور پان سگریٹ ڈرنک کارنر کی دکانوں پر سرعام فروخت ہونے لگے المیہ یہ ہے کہ سرکل کے تینوں تھانوں کی پولیس شیشہ فروشی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام اور بے بس نظر آنے لگی اور نوجوان نسل اپنا مستقبل تباہ وبرباد کرنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق شجاع آباد سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں شیشہ پینے کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور شیشہ پینے کے سامان اور فلیورز کی سرعام فروخت کی وجہ سے نوجوان طبقہ آسانی کے ساتھ اس لعنت کا شکار ہورہا ہے جس کی وجہ سے سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں نشئیوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے شہر بھر میں بیٹھکوں ڈیروں ریلوے اسٹیشن کینال روڈ بنگلہ والا پارک ودیگر مقامات پر شیشہ پینے والے نوجوان اکٹھے ہوتے ہیں اور اپنی جوانی کو تباہ کررہے ہیں یہ ہی نوجوان اپنے نشے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں بھی معمول بن چکی ہیں جس پر شہریوں عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آر پی او ملتان سی پی او ملتان ڈی ایس پی سرکل مہر مرتضی سیال سے مطابہ کیا ہے کہ ان شیشہ فروخت کرنے والے معاشرتی ناسوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے بچایا جاسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button