کرائمز

بدین پولیس کی کارروائی ، 1543 لیٹرز دیسی شراب , 40 گرام آئيس اور 850 گٹکے برآمد

بدین(مرید باجوہ )پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری▪️ 1543 لیٹرز دیسی شراب , 40 گرام آئيس اور 850 گٹکے برآمد▪️ ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکہ مالک کے حوالے کردی گئی▪️ 2 آئیس فروش سمیت 9 منشیات فروش ملزمان گرفتارایس ایس پی بدین شیراز نظیر کے احکامات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیںتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر خیر محمد نہڑیو نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 1200 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم ممتاز عرف ممتی ملاح کو گرفتار کرلیا جبکہ شریف ملاح رمضان ملاح اور غلام رسول ملاح۔ موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر مختیار احمد ڈیرو نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ 2 آئیس فروش ملزمان احمد خان عرف بادشاھ لغاری اور احسان خاصخیلی کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 40 گرام آئیس برآمد کرلی گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 318 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے کاروائی کے دوران ارسلان خاصخیلی محمد پناھ گہلڑو اور راجو مہاراج کو گرفتار کرلیا ہے۔ٹنڈو غلام علی پولیس نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم دیا رام کولھی کو 25 لیٹرز دیسی شراب سمیت اور گٹکہ فروش ملزم ارباب نہڑیو کو 550 سفینا ساشے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے کاروائی کرکہ سنتوش کولھی کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکہ مالک کے حوالے کردی ہےایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری سب انسپکٹر فیاض علی برڑو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ 300 مین پوریاں برآمد کر لی ہیں کاروائی کے دوران ملزم گل حسن زئور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

ترجمان بدین پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button