کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں یونیورسٹی ملازم فوت ہو گیا
حیدرآباد(محمدشریف)ٹنڈوجام تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں یونیورسٹی ملازم فوت ہو گیا تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر ایگریکلچر ریسرچ کے مین گیٹ کے نزدیک یونیورسٹی ملازم پچاس سالہ موٹر سائیکل پر سوار محب خاصخیلی کو تیز رفتار کار کی ٹکر سے سخت زخمی ہوگیا جیسے مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی ڈاکٹروں نے کہا کہ سر میں گہری چوٹ لگنے اور خون کےضیا سے موت واقع ہوئی گئی دوسری جانب کار میں سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کو مقامی افراد نے پکڑ لیا اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر کار اور کار سوار کو حراست میں لے لیا جبکہ فوتی شخص ٹنڈوجام کے نزدیک گاؤں رکن پیر کا رہائشی اور یونیورسٹی ملازم تھا پولیس نےضروری کاروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا