کرائمز

لاہور:مبینہ ملی بھگت سے خانہ بدوشوں کی غیر قانونی اباد کاری جاری

لاہور(دانش خان سے ) گرو مانگٹ روڈ قبرستان کے علاقہ مین ریلوے ٹریک پر انچارج چوکی ریلوے پولیس کینٹ اسٹیشن سرفراز اور زیر التوا انکوائری ملوث کانسٹیبل رانا زاہد کی کرپشن کے منہ بولتے ثبوتعرصہ دراز سے خانہ بدوشوں کی غیر قانونی اباد کاری کے عوض مبينہ 5000 روپے فی خاندان وصولی طے شدہ اعلی ریلوے پولیس حکام ایماندار پولیس افسران سے تحقیقات کروائیں مذید یہ کہ ریلوے پولیس چوکی کینٹ اسٹیشن کی عين بغل میں جنگل کا قانون نافذ متعلقہ ریلوے پولیس کی جانب سے قبضہ مافیا کی سہولتکاری کرنے میں ملوث ہونے کے واضح شواہد منظر عام پر آگئے آئی جی ریلویز کی جانب سے مربوط کاروائی پر نظر یں تفصیلات کے مطابق مختلف میڈیا میں خبروں اور نشاندہی پر ائی جی پاکستان ریلویز پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے شیر پاؤ پل پھاٹک کے علاقہ میں موجود طویل ریلوے ملکیتی اراضی پر کھلنے والے غیر قانونی راستوں دروازوں اور کھڑکیوں کو فی الفور سیل کر دینے کے احکامات جاری کیے جن پر من و عن عمل درامد بھی کروایا گیا ،مذکورہ علاقہ میں موجود تمام دروازے اور راستے بند ہونے کے باوجود چوکی انچارج ریلوے کینٹ اسٹیشن سرفراز کی جانب سے جعلساز قبضہ مافیا کی سہولت کاری کا سلسلہ کھل کر سامنے اگیا

تنخواہ اور مراعات ریلوے سرکار سے جب کہ تابعداری جرائم پیشہ مافیا کی!! اپنے ہی افسران کی انکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے سرفراز نے مذکورہ اراضی پر حدود کی خلاف ورزی جبکہ حد نظر تک جعلساز مافیا کے ڈیرے جما دئیے ،کرسیاں ٹیبل سجا لیے کمپنی باغ بنا دیا ،انچارج چوکی سرفراز اور بدنام زمانہ مافیا کی ملی بھگت کے غیر منصفانہ نتائج سرکاری ریلوے اراضی اباؤ اجداد کے ملکیتی فارم ہاؤس کا منظر پیش کرنے لگی سر شام نشئی اور جرائم پیشہ عناصر کی محفليں معمول بن گئی ،علاقہ میں موجود افراد کی جانب سے احتجاج کرنے چوکی انچارج کے بلیک میل جبکہ مافیا کی جانب سے خاموش رہنے اور ڈرانے دھمکانے کا انکشاف بھی ہوا ،ریلوے حکام جاری بے ایمانی اور غیر منصفانہ سلوک کا نوٹس لیں

طمع نفسانی و بدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ریلوے پولیس کینٹ اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی راستے کس قانون کے تحت کھول دیے گئے !!جعلساز شخص کے ڈیرہ کو چمکانے کے لیے متعلقہ ریلوے پولیس ہر حد پار کر گئی ،ایک طرف تو غیر قانونی راستوں کو بند کیا گیا اور دوسری طرف ریلوے اراضی پر پوری طرح سے ایک شخص کو براجمان کروانے کی سازش ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button