کرائمز

الہ آباد:قابض پارٹی کے مسلح جتھوں کے سامنے ریونیو عملہ اور پولیس بھی بے بس

الہ آباد(علی رضا خاں ) نواحی گاؤں بھاگیوال ٹبہ میں 50 سالوں سے ناجائز قابض اسماعیل پارٹی کے درجنوں مسلح مرد وخواتین نے ریونیو عملہ اور پولیس کو عدالتی احکامات کی تکمیل سے روک دیا ،حقیقی مالک اور وارث تسلیم کیۓ گیۓ محمد یحیحیٰ وغیرہ پارٹی کے 4 ٹریکٹر جلا ڈالے ،ایک کار تباہ کر دی ،قابض پارٹی کی شدید فائرنگ ،لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال ،قبضہ لینے آئی پارٹی کے متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ،قابض پارٹی کے مسلح جتھوں کے سامنے ریونیو عملہ اور پولیس بھی بے بس نظر آئے ۔بھاگ کر جانیں بچائیں محمد یحییٰ وغیرہ پارٹی نے عدالتی احکامات بطور ثبوت دکھاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ نواحی گاؤں بھاگیوال ٹبہ میں واقع ان کی 18 ایکڑ زمین عرصہ گزشتہ 50 سالوں سے اسماعیل وغیرہ ناجائز طور پر قبضہ کیۓ ہوۓ تھے ،حقیقی مالک محمد یحییٰ وغیرہ بنام محمد اسماعیل وغیرہ کیس چل رہے تھے ۔مورخہ 16 جون کو تحصیلدار چونیاں نے مذکورہ زمین کا دخل محمد یحییٰ وغیرہ کو دے دیا جس پر قابض پارٹی محمد اسماعیل وغیرہ نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے تحصیلدار چونیاں کے فیصلے کے خلاف اسٹے آرڈر حاصل کر لیا ۔تو محمد یحییٰ پارٹی نے اسٹے آرڈر کے خلاف ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور سے رجوع کرلیا ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور نے 24 جون کو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا حکم معطل کر کے تحصیلدار چونیاں کا فیصلہ برقرار رکھا ،اس فیصلے پر عمل درآمد کروانے کے لیۓ ریونیو عملہ پولیس کی مدد لیکر محمد یحییٰ وغیرہ کو مذکورہ زمین کا قبضہ دلوانے گئے تو 50 سالوں سے ناجائز قابضین محمد اسماعیل وغیرہ پارٹی کے درجنوں مسلح مرد خواتین نے دیکھتے ہی حملہ کردیا ،قابض پارٹی کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی اور لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے قبضہ لینے آئے متعدد افرد زخمی کر دیۓ اور 4 ٹریکٹروں کو آگ لگا دی جبکہ ایک کار تباہ کر دی، اسی دوران قابضین پارٹی کے مسلح درجنوں افراد بڑھکیں اور للکارے مارتے رہے ،پولیس اور ریونیو عملہ نے جتھوں کے حملوں سے ڈر کر خود بھاگ کر جانیں بچائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button